بلاول زرداری کا کرپشن کے خلاف احتجاج '' چور مچائے شور کے مصداق ہے،زرداری اور ان کے حواری ملک پربھاری پڑ گئے ہیںاور سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے والے سیاستدان نہیں لٹیرے ہیں۔بلاول کواپنے اباجان اور پھوپھو سے کرپشن کے معنی پوچھنے کی ضرورت ہے، ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان

جمعرات 19 جنوری 2017 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا کرپشن کے خلاف احتجاج '' چور مچائے شور کے مصداق ہے۔زرداری اور ان کے حواری ملک پربھاری پڑ گئے ہیںاور سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے والے سیاستدان نہیں لٹیرے ہیں۔بلاول کواپنے اباجان اور پھوپھو سے کرپشن کے معنی پوچھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے ناقابل شکست ریکارڈ بنائے ہیں۔بلاول کو چاہیئے کہ شہباز شریف کی قدر سندھ والوں سے پوچھیں جو کہتے ہیںکاش شہباز شریف ہمارے وزیر اعلیٰ ہوتے ،سندھ والے شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ ملنے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔بلاول کی ریلی دراصل سیر سپاٹا پروگرام ہے۔بلاول لوٹ مار کا حساب اپنے ابا جان سے طلب کریں۔ ملک محمد احمد خان نے پیپلز پارٹی کی کرپشن ریلی کو قرب قیامت کی نشانی قراردیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی زرداری اینڈ کو، کیلئے اصل پریشانی ہے۔