سی پیک کی تکمیل سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا،محمد خان ڈاہا

جمعرات 19 جنوری 2017 23:11

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ممبر قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا اور عوام کی تقدیر بدل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دی جانے والی دس کروڑ(100ملین)کی خصوصی گرانٹ سے خانیوال شہر کے لیے تعمیر کی جانے والی (اربن سیوریج سکیم مسنگ ایریاز و اضافی آبادیا ں سٹی خانیوال ) کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب نے ان کی درخواست پر عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اور پرانی آبادیوں کے لیے نئی سیوریج لائن کے لیے دس کروڑ کی گرانٹ جاری کی جس سے بارش اور اور سیوریج کا پانی شہر میں جمع نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ سیوریج لائن نیو سبزی منڈی چوک ،بلاک نمبر9,سٹیڈیم روڈ سے ہوتی ہوئی فٹبال چوک اور گرلز کالج چوک ۔

جبکہ آرسی چوک ،جہانیاں ریلوے پھاٹک،ہڈی گودام ،عظیم ٹاون تک بچھائی جائے گی جبکہ نیو سبزی منڈی تک 20ہزار فٹ لمبی سیوریج لائن سے گندا پانی نئے سیوریج پاونڈ میں ڈالا جائے گا شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہریوں کے لیے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہازشریف سے خصوصی گرانٹس کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشیش کررہے ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان خان ڈاہا نے کہا کہ سی پیک گیم چینچر ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستانی عوام کی تقدیر بدل جائے گی بلکے پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان لگہ ہوئی ہیں ۔اور وہ سی پیک میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں حاجی عرفان خان ڈاہا نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا پانامہ لیک اور دیگر ایشوز پر شور مچانے کا مقصد پاکستانی عوام کی ترقی کو روکنا ہے ۔

وہ نہیں چاہتے کہ وزیر اعظم پاکستا ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے مگر عوام نے منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے حاجی عرفان ڈاہا نے کہا کہ خانیوال شہرکی سیوریج کے لیے وزیر اعلی خصوصی گرانٹ عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے یہ خانیوال کی عوام پر احسان نہیں بلکے خانیوال کے عوام نے جس طرح مسلم لیگ (ن) کو خانیوال سے بھاری مینڈیٹ دیا ہے یہ یہاں کے عوام کا حق ہے۔

اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ مزمل بٹ ،ایس ڈی او مہر نذر،کونسلرز راو امان اللہ خان ایڈووکیٹ،رائے اعظم، لیاقت رحمانی ،رنا شبیر احمدخان ، ملک یامین،اشرف گادھی،طارق پراچہ ،لیاقت، رحمانی،لیڈی کونسلرز،مسلم لیگی عہدیداران شیخ جابر احمد قریشی، احمد عامر سعید،راوانعام اللہ خان ،پروفیسر شیخ محمد یوسف،شیخ محمد اقبال اور کارکنان کی بڑی تعد اد موجود تھی جنہوں نے اس منصوبہ کے لیے خصوصی گرانٹ دینے پر ایم این اے محمد خان ڈاہا ،حاجی عرفان خان ڈاہا وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔بعدازاں انہوں نے تختی کی نقاب کشا ئی کی اورملک کی سلا متی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :