کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے،ڈپٹی کمشنرگجرات

جمعرات 19 جنوری 2017 23:12

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح میونسپل کارپوریشن گجرات کی اربن یونین کونسلوں کے میڈیکل آفیسرز کے اجلاس کی صدارت کی اور جاری انسداد پولیو مہم کی تین روزہ کارکردگی اور فالو اپ مہم کی پلاننگ کا جائزہ لیا، چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسلز کے میڈیکل آفیسرز سے انکے علاقہ جات کی آبادی، ان علاقوں میں مقیم پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تفصیلات اور تین روزہ کوریج کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ فالو اپ مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیمیں اپنے علاقوں میں ایک ایک گھر میں جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسئین سے محروم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :