خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، آرمی چیف

تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا اقتصادی راہداری میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 23:27

خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، آرمی چیف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، پاک چین اقتصادی راہداری میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے۔

یہ بات انہوں جمعرات کو یہاں کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اور کراچی آپریشن دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے نہیں نبھا رہی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنیوالوں میں ایس ایم منیر، زبیر طفیل، شمیم فرپو سمیت تاجروں اور صنعتکاروں کے نمائندے اور اہم شخصیات شامل تھیں۔تاجروں کا ملاقات میں کہنا تھا کہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہی