کراچی، ملک مردم شماری کوانتظامیہ امور سے ہٹا کر ایک سیاسی ایشو بنا دیا گیا ہے، وسیم آفتاب

مردم شماری سے مہاجر،سندھی سمیت تمام لسانی اکائیوںکو یہ احساس نہیں ہونا چائیے ،وائس چیئر مین پی ایس پی

جمعرات 19 جنوری 2017 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہا کہ مردم شماری کسی ملک میں خالصتا انتظامیہ امور کا مسائل مردم شماری کسی ملک میں اس لئے کی جاتی ہے اس ملک کی ٹوٹل آبادی کی کتنی ہے لیکن بد قسمتی ہمارے ملک میں مردم شماری کوانتظامیہ امور سے ہٹا کر ایک سیاسی ایشو بنا دیا گیا ہے جب بھی مردم شماری اس ملک ہو تی ہے شاید ایساتاثرددیا جانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اگر کوئی یہ اس کے صحیح نتائج آکر گیا تو ریاست کو خطرہ ہو جائے گا۔

جو لو گ بھی یا تاثر پیدا کررہے ہیں اوردراصل اس پاکستان کے ظلم کررہے ہیں ۔ ان خیالات اظہا ر انہوںنے کراچی پریس کلب میںوائس چیئرمین افتخار رندھاوا اراکین نیشنل کونسل آصف حسنین، محمد دلاوراور میر عتیق تالپور کے ہمراہ پر یس کا نفر س کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے منشور ہے کا حصہ ہے کہ ایک غیر جانبدارانہ صاف شفاف مردم شماری کے نیتجہ کے ملک کے وسائل کی منصفانہ تقسیم نتیجہ میں ہی پاکستان مضبوط ہو سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ صاف شفاف ایماندارانہ منصفانہ مردم شماری جس کے نتیجے میں ملک کہ ہر فرد کو ہر لسانی اکائی کو اسکا جائز حق ملے گا کسی بھی فرد یا کسی بھی لسانی اکائی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اس عمل سے ملک میں بسنے والی تمام لسانی اکائیوں کا ملک پر اعتماد بڑہے گا اس سے ریاست مضبوط ہو گی نا کہ کمزور۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اندورنی بیرورنی سازشیوں کا شکار ہے اس میں سب سے بڑی سازش ملک کے لوگوں کا اپنے ملک سے اعتماد کمزور کرنا ہے لہذا مردم شماری کا عمل انتہائی صاف وشفاف ہوکسی مہاجر،سندھی،پنجابی،پٹھان،بلوچ سمیت تمام لسانی اکائیوںکو یہ احساس نہیں ہونا چائیے کہ مردم شماری کے ذریعے کسی کو بھی ذیادتی کا نشانہ بنایا جا ئے گا ا لہذا نادرا سمیت وہ تمام ادارے جو مردم شماری کے کام کو سرانجام دیں گے ان تمام اداروں کو تمام لوگوں کو مطمئن کرنا اور کسی کے ساتھ ناانصافی نا ہو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ادارہ شماریات،نادرا سمیت دیگر ادارے جو مردم شماری کا کام سر انجام دیں گے انکو اپنے کام کو ہر حال میں غیر جانبدارنہ اور انصاف پر مبنی بنانا ہوگا وہ ایک انتہائی اہم قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیںجس کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ اعداد شمار کے نیتجہ میں اس ملک کے عام آدمی کا اس ملک سے راشتہ مضبوط ہوگا۔# انہوںنے کہاکہ ماضی بھی کی جانے والی مردم شماری پر پاکستان کے لوگوں کو اعتراضات ہیں ان اعتراضات کو دورکرنے یہ ایک بہترین کا موقع ہے مردم شماری کا قومی فریضہ انجام دینے ہے تمام ا فراد تمام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو پاکستان اور پاکستانیت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ مردم شماری صرف صو بائی، قومی اورسینیٹ کی سیٹیں بڑھنے کاکام نہیں بلکہ ایک اہم جز ،جس کے نتیجے میں نئی اسکول، نیورسیٹیاں،اسپتال بنانے اور ملک کے وسائل میںمنصفانہ تقسیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔انہوںنے کہاکہ وسائل کا استعمال اور بیس کروڑ عوام کو اس کا صحیح حق مردم شماری سے مشروط ہے ، اس ملک میں رہنے والی کسی بھی اکائی کو اس کے حق سے محروم نہ کیا جائے اور اس کے تحفظات دور کیے جائیں ادارہ شماریات کی رہنمائی کرنے والے تمام اداروں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اس کام کو بخیروخوبی انجام دینگے تاکہ کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہ ہو اورمعاشرہ عدل وانصاف پر قائم رہ سکے ۔

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی نیشنل کونسل کے رکن آصف حسنین نے کہاکہ جو ٹولہ آج اختیارات کا رونا رو رہا ہے وہ ہی شہر کی اس بد ترین حالت کے ذمہ دار ہیں، عرصہ دراز سے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے اور اقتدار سے چمٹ کر اختیارات کا رونا رونے والے مگر مچھ کے انسو بہا رہے ہیں ۔

خزانے میں موجود کروڑوں روپے ہونے کے باوجود مسائل کیوں حل نہ کئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہزاروں ملازمین ہونے کے باوجود مسائل حل نہ کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ عہدوں سے مستعفی ہوکر اقتدار سے باہر آجائیںکیونکہ کراچی کے عوام لاوارث نہیں ہے پاک سر زمین پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اختیارات کا رونا رونے والے وزیر اعلی کے پاس اپنے استعفوں کے ہمراہ جائیں اگر اختیارات نہیں ملتے تو استعفی دے کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیںاگر یہ نہیں کرسکتے تو عوام کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہانا چھوڑ دیں انہوںنے کہاکہ کراچی کی حال صحیح ہو گا ملک کا مستقبل صحیح ہوگا 29جنوری کا جلسہ یہ پیغام ہوگا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔#

متعلقہ عنوان :