گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے مشاورت شروع ،اسحاق ڈار 20جنوری کو کراچی کا دورہ کریں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) نے گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے مشاورت شروع کردی،اس سلسلے میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار 20جنوری کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وریر خزانہ اسحاق ڈار سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی،راحیلہ مگسی اور سلیم ضیاء نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے مشاورت شروع کی گئی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار اس سلسلے میں مزید مشاورت کے لئے کل کراچی جائیں گے۔واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ جسٹس سعید الزمان صدیقی کی وفات کے بعد آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہیں۔۔۔(ولی)