روس کے خلاف پابندیوں کی اصلی وجہ جزیرہ کریمیا کا بحران ہے ، اوباما

جمعہ 20 جنوری 2017 11:08

روس کے خلاف پابندیوں کی اصلی وجہ جزیرہ کریمیا کا بحران ہے ، اوباما
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) امریکی کے سبکدوش ہونے والے صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل اپنی آخری پریس کانفرنس میں یہ دعوی کیا ہے کہ روس کے خلاف امریکا کی پابندیوں کی اصلی وجہ یوکرین میں روس کے اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اوباما نے دعوی کیا کہ ولادیمیر پیوٹن نے روس کا صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ مخالف پالیسیاں اختیار کیں اور جزیرہ کریمیا کو روس میں شامل کیا اور یوکرین میں جاری لڑائی کی حمایت کی جس کے سبب واشنگٹن کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوگئے۔

یوکرین میں روس کے اقدامات کے سبب ، روس کے ساتھ امریکا کے تعلقات خراب ہونے کے بارے میں اوباما نے یہ دعوے ایسے میں کئے ہیں کہ امریکہ اوراس کے اتحادی ممالک کی کشیدگی پھیلانے والی پالیسیاں منجملہ نیٹو کا مشرق میں روس کی سرحد کے قریب تک اپنے فوجیوں کی تعیناتی اور شام کے مسائل میں مداخلت ، ان تعلقات کے خراب ہونے کا سبب بنی ہے۔

متعلقہ عنوان :