بحرالکاہل کے جزیری جزائر سلیمان میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ،کوئی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 20 جنوری 2017 11:13

بحرالکاہل کے جزیری جزائر سلیمان میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ،کوئی نقصان ..

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بحرالکاہل کے جزیری جزائر سلیمان میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے حکام کا کہنا ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی نجیا لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح 4 بجکر 10منٹ پر آیا ،زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر (20 میل) تھی جبکہ اس کے جھٹکے 70 کلومیٹر مغرب کیراکیرا کے علاقے تک محسوس کئے گئے ۔ 2007میں بھی جزائر سلیمان میں 8 اعشاریہ شدت کے زلزلے سے 52 افراد ہلاک اورہزاروں افراد بے گھر ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :