دفاعی چمپئن جوکووچ آسٹریلین اوپن سے باہر
جمعہ 20 جنوری 2017 11:57
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) دفاعی چمپئن نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن 2017 کے دوسرے مرحلے میں ازبکستان کے عالمی 117 کھلاڑی ڈینس ایسٹومین نے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں عالمی نمبر 117 کھلاڑی نے 6 مرتبہ آسٹریلین اوپن حاصل کرنے والے جوکووچ کو ہرا دیا۔
جوکووچ نے پہلے سیٹ میں ڈینس کو زیر کرلیا لیکن اس کے بعد غیر معروف کھلاڑی کھیل پر چھائے رہے۔ڈینس نے چار گھنٹے 48 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں جوکووچ کو 6-7، 7-5، 6-2، 6-7 اور 6-4 سے شکست دے دی۔جوکووچ کی شکست ساتھ ہی عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کے لیے راستہ صاف ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ حال ہی میں قطراوپن کے فائنل میں جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دی تھی۔
ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا دوسرا اپ سیٹ ٹورنامنٹ کی سرفہرست دوسری کھلاڑی پولینڈ کی آگنیسکا راڈونکا کو کروشیا کی میرجانا کے ہاتھوں شکست سے ہوا۔کروشین کھلاڑی نے راڈوانسکا کو 6-3 اور6-2 سے باآسانی شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔خواتین کے دیگر مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے کروشین کھلاڑی ڈونا ویکک کو 6-1،6-3 سے شکست دی جبکہ فرانس کی کیرولین گارشیا نے ہم وطن اوسینے ڈوڈن کو زیر کر اگلے مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔جمہوریہ چیک کی خاتون کھلاڑی کیرولینا نے روس کی آنا بلینکووا کو 6-0 اور6-2 سے شکست دے دی۔مردوں کے مقابلوں میں سابق عالمی نمبر رافیل نڈال، قبرص کے کھلاڑی مارکوس باجداتیس کو 6-3،6-1 اور 6-3 سے آسانی سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئے۔رافیل نڈال تیسرے مرحلے میں جرمنی کے 19 سالہ ٹینس اسٹار الیگزینڈر زیوروف سے مدمقابل ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
کپتان کی تبدیلی کی افواہیں، بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.