ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری،شمالی کوریاکا کل میزائل تجربے کا اعلان

دومیزائل موبائل لانچ میں نصب، تجربے کا مقصد امریکا کی نئی آنے والی حکومت کو پیغام دینا ہے،رپورٹ

جمعہ 20 جنوری 2017 12:03

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری،شمالی کوریاکا کل میزائل تجربے کا اعلان
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو پیغام دینے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ کل(ہفتہ کو) بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جائے گا جب کہ مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا تھاکہ 2 نئے میزائل موبائل لانچ پر نصب کردیئے گئے ہیں جن کا آج(ہفتہ کو) باقاعدہ تجربہ کیا جائے گا جب کہ کل ہی میزائل تجربے کا مقصد امریکا کی نئی آنے والی حکومت کو پیغام دینا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیا میزائل سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وہی انجن استعمال کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اپریل میں کئے گئے میزائل تجربے میں استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :