کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون سے چار افراد کی تشددہ زدہ گولیاں لگی لاشیں بر آمد

لاشیں 35 سے 40 سال کے عمر کے افراد کی ہیں جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی

جمعہ 20 جنوری 2017 12:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون سے چار افراد کی تشددہ زدہ گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق لاشیں 35 سے 40 سال کے عمر کے افراد کی ہیں جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چاروں افراد کو نامعلوم مقام سے اغواء کرکے کسی اور مقام پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں ،ْایس ایچ او اسٹیل ٹائون مجتبیٰ باجوہ کے مطابق لاشیں رات کے کسی وقت عیسب جوکھیو گوٹھ کے قریب پھینکی گئیں۔پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاشیں کارروائی کے بعد جناح ہسپتال پہنچا دی گئیں

متعلقہ عنوان :