چینی بینکوں کے غیرملکی زرمبادلہ کے سودے کا خسارہ دسمبر میں بڑھ گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 12:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) جمعرات کو جاری کئے جانیوالے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے تبادلوں کے سودے میں دسمبر میں خسارہ ہوا ، چینی قرض دہندگان نے 128بلین امریکی ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی خریدی اور 174.3بلین امریکی ڈالر کی کرنسی فروخت کی ، اس طرح دسمبر میں مجموعی فروخت 320.3بلین یوآن (14.3بلین امریکی ڈالر ) رہی جو کہ نومبر کے 33.4بلین امریکی ڈالر کے خسارے سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی زرمبادلہ کے تبادلے کے سرکاری محکمہ ( ایس اے ایف ای ) کے اعدادوشمار کے مطابق 2016ء میں چینی بینکوں کا ۔غیرملکی زرمبادلہ کے سودے کا خسارہ 337.7ملین امریکی ڈالر رہا ۔

متعلقہ عنوان :