شام میں امریکی فضائی حملہ، القاعدہ کا تیونسی کمانڈر ہلاک ماراگیا

بو سعدون التونسی ادلب گورنری میں کی جانے والی امریکی فضائیہ کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوا،ترجمان پینٹاگان

جمعہ 20 جنوری 2017 12:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق القاعدہ کمانڈر محمد حبیب بوسعدون التونسی تیونس کا شہری تھا۔ بوسعدون القاعدہ کے بیرون ملک بالخصوص مغربی ملکوں میں دہشت گرد کارروائیوں کا انتظام کرتا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ شامی شہر ادلب میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔

پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق بو سعدون التونسی شام کی ادلب گورنری میں کی جانے والی امریکی فضائیہ کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوا۔ وہ القاعدہ کے بیرونی ممالک میں دہشت گرد حملوں کا انتظام کیا کرتا تھا۔ کک نے مزید بتایا کہ التونسی ماضی میں متعدد مغربی ملکوں میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محمد حبیب بو سعدون التونسی 2014 میں شام آیا۔

اس سے قبل وہ مشرقی یورپ سمیت مشرق وسطی کے متعدد ملکوں میں مقیم رہا جہاں اس کے انتہا پسندوں سے گہرے روابط رہے ہیں۔درایں اثنا امریکی محکمہ دفاع نے 12 جنوری کو القاعدہ کے ایک اور انتہا پسند رہنما عبدالجلیل المسلمی کو ادلب ہی میں ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے 5 جنوری کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم شام میں القاعدہ کے خلاف اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہاں سے القاعدہ کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

متعلقہ عنوان :