معروف گلوکار ایکسنٹ آئندہ ماہ کراچی میں پرفارم کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 12:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : معروف گلوکار ایکسنٹ آئندہ ماہ کراچی میں پرفارم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سمجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے ایک پیغام میں ایکسنٹ نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ 3 فروری کو کراچی میں پرفارم کریں گے۔ ایکسنٹ کا کانسرٹ کراچی کے ڈی اے گالف کلب میں منعقد کیا جائے گا جبکہ کانسرٹ کی ٹکٹس سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قریبا 7 سال قبل رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ڈی جے ایڈورڈ مایا بھی اسلام آباد میں پرفارم کر چکی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ غیر ملکی گلوکاروں کی پاکستان میں پرفارمنس سے متعلق خبریں ماضی میں گردش کرتی رہی ہیں لیکن اب کی بار ایکسنٹٹ نےخود پاکستان کے شہر کراچی میں آئندہ ماہ کانسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :