اپنے سیٹ پر صفائی خود کرتا ہوں، شاہ رخ خان

جمعہ 20 جنوری 2017 13:02

اپنے سیٹ پر صفائی خود کرتا ہوں، شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) بالی وڈ کے ’رئیس‘ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ کوئی کام چھوٹا نہیں، وہ محنت کرتے ہیں، اپنے سیٹ پر صفائی خود کرتے ہیں، جھاڑوبھی دیتے ہیں اور پونچھا بھی لگاتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ناکامی سے نہیں گھبراتا،فیل ہونے سے ڈر نہیں لگتا، البتہ برا ضرور محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا شخص جو ان کی پوزیشن پر نہیں ہے، اس کے لیے ناکامی شاید کیرئیر کا اختتام ہوسکتا ہے، لیکن ان کے لیے نہیں، البتہ ناکامی پر برا ضرور محسوس ہوتا ہے، اس لیے نہیں کہ میری فلم ناکام ہوگئی، بلکہ اس لیے کہ اس فلم سے کئی لوگ جڑے ہوئے تھے، جنہیں مجھ سے امیدیں تھیں،ان سب کو ناامید کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ناکامی اور کامیابی وقتی ہے، جب ا?پ نے کسی فیلڈ کو اتنا وقت دیا ہے جتنا میں نے ، تو آپ ناکامی کے احساس کے بغیر بہت کچھ کھونے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :