جنگی جنون کے شکار بھارت نے روس اور اسرائیل سے 300ارب کا جنگی سازو سامان خرید لیا

روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی 90ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے، روسی ساختہ ٹی 90ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی گئی ہے جبکہ اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ، جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں،رپورٹ

جمعہ 20 جنوری 2017 13:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) جنگی جنون کے شکار بھارت نے اپنا دفاع مضبوط کرنے کیلئے روس اور اسرائیل سے جنگی سازو سامان خریدلیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل اور روس سے 300ارب ڈالر سے زائد رقم کے اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن ، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا جنگی سازو سامان خرید لیا ہے جو بھارت میں پہنچنا شرو ع ہو گیا جبکہ بھارت کی جانب سے سامان کے مزید آرڈر بھی تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی 90ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے، روسی ساختہ ٹی 90ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی گئی ہے جبکہ اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ، جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ۔ان میںبھاری شدت والے بم ، فوجیوں کی گاڑیوں اور ٹینکس کیلئے حفاظتی سازوسامان اور ، گرنیڈ لانچر بھی شامل ہیں ۔حکومتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اس مقصد کیلئے سینئر افسران پر مشتمل دو مختلف ٹیمیں 2016کے اختتام پر روس اور اسرائیل بھیجی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :