پونا میں سافٹ ویئر انجینئر نے ذاتی زندگی بارے معلومات سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جمعہ 20 جنوری 2017 13:07

پونا میں سافٹ ویئر انجینئر نے ذاتی زندگی بارے معلومات سوشل میڈیا پر ..

پونا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں ایک سافٹ ویئر انجینئر نے ذاتی زندگی بارے معلومات سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ راکیش گنگوردے اور 28 سالہ سونالی کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کرائے کے فلیٹ میں رہ رہے تھے ۔ راکیش نے ایک خط چھوڑا ہے جس میں بتایا ہے کہ اس کی بیوی نے دونوں کی شادی کی اور دیگر ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر دوستوں سے شیئر کیں جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا اورا س نے سونالی کو قتل کردیا ۔ فلیٹ سے راکیش کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :