ساحر لدھیانوی کا کردار نبھانا ابھی طے نہیں، شاہ رخ خان

جمعہ 20 جنوری 2017 13:23

ساحر لدھیانوی کا کردار نبھانا ابھی طے نہیں، شاہ رخ خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بالی وڈاداکار خان شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کے کردار کو سلور سکرین پر نبھانا ابھی طے نہیں ہے۔بھاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز سنجے لیلا بھنسالی، ساحر لدھیانوی کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ساحرلدھیانوی اور مصنفہ امرتا پریتم کے تعلقات کو بھی دکھایا جائے گا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ فی الحال فلم فائنل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ریڈ چیلیز فلم کر رہی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اس سے جڑے ہیں۔انہوں نے مجھے سکرپٹ دکھایا جومجھے پسند آیا ہے،تاہم فی الحال ابھی کچھ کنفرم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی سے جلد ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :