سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر مشتمل دہشت گرد گروپ کا خاتمہ

الفراج خاندان ہنگامہ آرائی، ٹریفک آمد و رفت میں خلل ڈالنے، سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کرنے میں ملوث رہا،وزارت داخلہ

جمعہ 20 جنوری 2017 13:26

سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر مشتمل دہشت گرد گروپ کا خاتمہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سعودی عرب کے مشرق میں واقع ضلع قطیف میں حسین الفرج کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی حکام نے مطلوب افراد پر مشتمل گروپ کا خاتمہ کر دیا ۔ اس گروپ میں شامل 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ گروپ کا ہیڈ کوارٹر قطیف ضلع کے قصبے العوامیہ میں تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک محمد علی عبدالرحیم الفرج وزارت داخلہ کی کو سکیورٹی کے حوالے سے مطلوب 23 افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ حال ہی میں گرفتار کیے جانے والے حسین الفرج کا باپ ہے۔محمد علی قطیف میں ہنگامہ آرائی، ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل ڈالنے، سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، شہریوں اور سکیورٹی اہل کاروں پر اندھادھند فائرنگ کرنے اور شہریوں کو ڈھال بنانے کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

الفرج خاندان العوامیہ قصبے کے علاقے المسورہ میں رہتا ہے۔

مشرقی صوبے کے سکریٹریٹ نے کچھ عرصہ قبل اس علاقے کو ختم کرنے اور اس کی جگہ ایک ترقیاتی منصوبہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو اسے العوامیہ قصبے کے لیے خدمات کی فراہمی کا علاقہ بنا دے گا۔مشرقی صوبے کے سکریٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا کہ مذکورہ علاقے میں عمارتیں 100 برس تک پرانی ہیں اور یہاں کئی گھر غیر قانونی طور پر بنائے گئے جن کی وجہ سے علاقے کے دیگر سکونت پذیر لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے