نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان جلد کیا جائے‘ صوبوں کیلئے وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی کی جائے، ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کا اظہارخیال
جمعہ 20 جنوری 2017 14:17
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا دہشتگردی سے متاثرہ ہے‘ سیکیورٹی پر بہت وسائل خرچ ہو رہے ہیں۔ ہمارے صوبے کے لئے گرانٹ کم ہے۔
سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ آئین کے تحت زیادہ سے زیادہ پانچ سال میں نئے فنانس کمیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق سے جب صوبوں کو رقم منتقل ہو جاتی ہے تو یہ مزید تقسیم نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح وفاق صوبوں کو وسائل تقسیم کر رہا ہے اسی طرح صوبے بھی وسائل مختلف علاقوں کو تقسیم کریں۔ صوبے وفاق سے ملنے والے وسائل کو مزید تقسیم کریں، صوبے نے اپنے وسائل جنریٹ نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے ہدف سے منفی 42.14 فیصد کم ریونیو جنریٹ کیا۔ بلوچستان نے ہدف سے زیادہ یعینی 119 فیصد حاصل کیا اوراس ضمن میں بلوچستان حکومت کو شاباش دینی چاہیے۔ این ایف سی ایوارڈ کی پانچ سال کی میعاد ختم ہو چکی ہے، اس کی تشکیل نو کی جائے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 2010ء میں این ایف سی ایوارڈ ہوا تھا، وفاق کو صوبوں سے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے کہ محاصل کو کیسے بہتر کیا جائے‘ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے ، اس ایوان کی طرف سے حکومت کو سفارش جانی چاہیے کہ نیا این ایف سی تشکیل دیا جائے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ اس سے قبل مردم شماری کی جائے‘ شفاف مردم شماری کے بعد وسائل کی تقسیم پسماندگی کی بنیاد پر کی جائے۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ پسماندگی بلوچستان میں ہے‘ ترقی یافتہ علاقوں کو زیادہ بجٹ دیا جاتا ہے۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان میں غربت زیادہ ہیں جبکہ صوبے کیلئے کم فنڈز دئیے جارہے ہیں ۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اشیاء پر سیلز ٹیکس کا اختیارصوبوں کو دیا جائے‘ صوبے بہتر طریقے سے یہ جمع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئین میں ترمیم کرکے وسائل جمع کرنے اور تقسیم کرنے کا فارمولا وضع کیا جائے۔ سینٹ وفاق کو این ایف سی کی تشکیل کے لئے ایک خاص مدت تک مہلت دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.