شا م ، امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر ہلاک

بو سعدون التونسی 17 جنوری کو شام کی ادلب گورنری میںفضائیہ کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوا جو القاعدہ کے بیرونی ممالک میں دہشت گرد حملوں کا انتظام کیا کرتا تھا،پینٹاگان ترجمان پیٹر کک

جمعہ 20 جنوری 2017 14:29

شا م ، امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر  ہلاک
دمشق /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) شا م میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر محمد حبیب بوسعدون التونسی ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شا م میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر محمد حبیب بوسعدون التونسی ہلاک مارا گیا۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق بو سعدون التونسی 17 جنوری کو شام کی ادلب گورنری میں کی جانے والی امریکی فضائیہ کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوا۔

وہ القاعدہ کے بیرونی ممالک میں دہشت گرد حملوں کا انتظام کیا کرتا تھا۔ مسٹر کک نے مزید بتایا کہ التونسی ماضی میں متعدد مغربی ملکوں میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محمد حبیب بو سعدون التونسی 2014 میں شام آیا۔ اس سے قبل وہ مشرقی یورپ سمیت مشرق وسطی کے متعدد ملکوں میں مقیم رہا جہاں اس کے انتہا پسندوں سے گہرے روابط رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درایں اثنا امریکی محکمہ دفاع نے 12 جنوری کو القاعدہ کے ایک اور انتہا پسند رہنما عبدالجلیل المسلمی کو ادلب ہی میں ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے 5 جنوری کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم شام میں القاعدہ کے خلاف اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہاں سے القاعدہ کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا۔