اٹک، انسداد ڈینگی مہم بارے اہم اجلاس، ڈینگی مہم بارے جائزہ لیا گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 14:45

اٹک20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اکرام الحق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ضلع بھر کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو نے کہا ہے کہ ضلع میں ڈینگی سے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

آمدہ ڈینگی سیزن میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ڈینگی سے متعلقہ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں تاکہ وہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹامولوجسٹ ثاقب حفیظ نے ضلع میں جاری ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ افسران اپنی رپورٹس ارسال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :