وانی کپور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش مند

جمعہ 20 جنوری 2017 15:06

وانی کپور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش مند
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بالی وڈ کی نو آموز اداکارہ وانی کپور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق وانی کپورنے اپنی ایک بات چیت میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی افواہوں کے حوالے سے کہا کہ کیا حسین افواہیں ہین کاش یہ سچ ہو،انھوں نے کہا کہ وہ اس دن کا انتظار کریں گی جب ان کو شاہ رخ صاحب کے ساتھ کام کا موقع ملے گا۔وانی نے کہاکہ یہ افواہیں شاندار ہیں امید ہیں کہ ایک دن حقیقت کا روپ دھار لیں گی تاہم اس وقت وہ ہرگز کسی فلم مین ان کے ساتھ کاسٹ نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :