ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 20 جنوری 2017 15:06

ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ ..

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور سٹرائیکووا نے دوسرے رائونڈ میں سمانتھا سٹوسر اور شوئی زانگ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار سٹرائیکووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی زانگ کو 6-1 اور 6-4 سے زیر کر کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، پری کوارٹرفائنل میں مرزا اور سٹرائیکووا کو جاپانی جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :