آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق کو مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں شکست

جمعہ 20 جنوری 2017 15:06

آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق کو مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں شکست

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بیکر اور مکٹک نے اعصام اور ملزر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں امریکن پلیئر بیکر اور ان کے کروشین جوڑی دار مکٹک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے آسٹرین جوڑی دار جرگن ملزر کو 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :