کے الیکٹرک نے نیپراکوفیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی 40پیسے مہنگی کرنے کی درخواست بھیج دی

جمعہ 20 جنوری 2017 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) کے الیکٹرک نے نیپراکوفیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی 40پیسے مہنگی کرنے کی درخواست بھیج دی ہے ۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنیکی درخواست دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔کے الیکٹرک نے درخواست میں موقف اپنایاہیکہ دسمبر میں کل ایک ارب 13کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جبکہ بجلی پیدوار پر فیول لاگت کی مد میں 45کروڑ 80لاکھ روپے اضافی لاگت آئی۔نیپرا 26جنوری کو کے الیکٹرک کی درخواست پر اسلام آباد میں سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی۔

متعلقہ عنوان :