امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوجائے گا،خالد قدومی

خطے میں اسرائیل کیساتھ تعلقات میں نرمی مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے، حماس رہنماء کا بیان

جمعہ 20 جنوری 2017 15:14

بیت المقد س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) حماس کے تہران میں نمائندہ خالد قدومی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس میں منتقلی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں قدومی نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا قدم ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف کھلی جارحیت ہوگی۔انہوں نے حماس کے ان خدشات کا اظہار کیا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے غیر منصفانہ اقدامات کی حمایت کرتے رہیں گے۔حماس رہنما نے خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں نرمی پر شدید تنقید کی اور اس کو مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :