دُنیا کی کوئی بھی طاقت مومن کے دل سے حضور ؐ کی محبت کے جلتے ہوئے چراغ بجھا نہیں سکتی‘حضور نبی کریم ؐ کی محبت ایمان کی جان اور روح کی غذا ہے‘اللہ رب العزت نے حضور نبی مکرم ؐ کو تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا

چیئرمین علما ء و مشائخ ونگ تحریک انصاف و سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاںمحمد عمر بخش کا محفل میلاد سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 16:22

کھڑی شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چیئرمین علما ء و مشائخ ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاںمحمد عمر بخش نے کہا ہے کہ دُنیا کی کوئی بھی طاقت مومن کے دل سے حضور ؐ کی محبت کے جلتے ہوئے چراغ بجھا نہیں سکتی۔حضور نبی کریم ؐ کی محبت ایمان کی جان اور روح کی غذا ہے۔

اللہ رب العزت نے حضور نبی مکرم ؐ کو تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ہم بحیثیت قوم اگر صدق دل سے حضورؐ کے اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو جائیں تو ہم دارین کی فلاح پا سکتے ہیں۔جو کوئی انسان آپ ؐ کی غلامی کا ایک مرتبہ طوق اپنے گلے میں ڈال لیتا ہے۔پھر دُنیا کی کوئی طاقت اس کے دل سے محبت رسول ؐ چھین نہیں سکتا۔کالج انتظامیہ نے انتہائی خوبصورت انداز میںنآج کی تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کا مقصد بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنا تھا۔ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہماری آنے والی نسلوں کے دلونں میں محبت رسول ؐ کی چشمے پھوٹتے ہیں۔اس لیے تعلیمی اداروں میںنایسی محفلوںنکا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار چئیر مین علما ء و مشائخ ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاںمحمد عمر بخش نے نیو سٹی گورنمنٹ کالج میں منعقدہ محفل میلاد ؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل جب میاں محمد عمر بخش کالج پہنچے تو کالج انتظامیہ کی طرف سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم جس دور سے گزر رہے ہیں وہ انتہائی پُر فتن دورہے۔اس دور میں ہماری نجات کا واحد راستہ نبی مکرم ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ہے۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضورؐ کو قیامت تک آنے والے انسانوں کی راہنمائی کے لیے دُنیا میں مبعوث فرمایا۔

افسوس آج اُمت مسلمہ حضور ؐ کے اُسوہ حسنہ کو فراموش کر چکی ہے۔یہی اس کے زوال کا بڑا سبب ہے۔آج بھی اُمت مسلمہ دین محمدیؐ کے اصولوں پر چل نکلے تو وہ اقوام عالم میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کر سکتی ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں حضور ؐ کے عشق حقیقی کی نعمت سے نوازے اور ہمیںناُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔