مقبوضہ وادی میں کشمیری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘کشمیرمیں شہید ہونے والوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جاتا ہے ‘اس سے بڑھ کر جذبہ پاکستانیت کی اور کیا مثال ہو سکتی ہے

میر پو ر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ظہیرصابر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 16:23

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) میر پو ر کی سماجی و کاروباری شخصیت ظہیرصابر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیرمیں شہید ہونے والوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جاتا ہے اس سے بڑھ کر جذبہ پاکستانیت کی اور کیا مثال ہو سکتی ہے۔بانی پاکستان نے کشمیر بارے اپنے تاریخ ساز الفاظ میں کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ان خیالات کا اظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ںنواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد خطہ میں گڈ گورنس کے قیام کے ساتھ کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام کرے گی تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو سکے ۔