ا یف آئی اے کا10کروڑ روپے کی رسید موصول ہونے پر خورشید شاہ کے چیمبر حکام سے رابطہ، جعلی بینک رسید منگوا لی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو 10کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کی رسید موصول ہونے پر قائد حزب اختلاف کے چیمبر حکام سے رابطہ کر کے 10کروڑ روپے جمع ہونے کی جعلی بینک رسید منگوا لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈرسمیت دیگررہنماں کوملنے والی جعلی بینک رسیدوں کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبرکے اسٹاف سے رابطہ کر کے ان سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ملنے والی 10 کروڑ روپے جمع ہونے کی جعلی بینک رسید منگوا لی ہیں، ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جعلی رسیدیں بجھوانے والے تک ایک 2 روز میں پہنچ جائیں گے