وزیر اعظم مودی کے حالیہ بیانات تضاد سے پر ہیں ‘ سید علی گیلانی

بھارت جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے ‘ بیان

جمعہ 20 جنوری 2017 16:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے آئے روز دہشتگردی سے متعلق راگ الاپنے کو پرتضاد اور بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود جموں و کشمیر میں جس قسم کی ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کر رہا ہے اس کی مثال دنیا کے کسی بھی خطے اور کسی بھی ملک میں ملنا مشکل ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی دہشتگردی کو لے کر ہر وقت پاکستان کو کوستا رہتا ہے جبکہ اس کی مسلح فورسز جموں کشمیر میں جس قسم کی بربریت اور سفاکیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اس پر وہ کبھی لب کشائی نہیں کرتا اور یہاں کی سنگین صورت حال کی طرف سے مودی نے آپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں گیلانی نے ریزینا ڈائیلاگ انڈیا فلیگ شپ جیو پولیٹیکل کانفرنس کے موقع پر کی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کو قتل کرنا اور ان پر مظاطلم ڈھانا یقینی طور پر دہشتگردی سے عبارت ہے اور دنیا کا کوئی بھی ذی ہوش اور مہذب انسان اس دہشتگردی کا حامی نہیں ہو سکتا ہے جبکہ فریاد گروہ کے بجائے ریاست کی طرف سے عملائی جارہی دہشتگردی سب سے زیادہ سنگین اور خطرناک مسئلہ ہے اور اس کی طرف زیادہ توجہ مبذول کرانے کی ضرورت ہے ۔

گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی ریاست خود دہشتگردی کا سامنا کررہی ہے اور دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے اس ملک کی افواج نے بیش بہار قربانیاں پیش کی ہیں اور آج بھی کر رہی ہیں جبکہ مودی اور بھارت ہرجائز ناجائز طریقے سے اس ملک کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے وقار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔