کراچی،چیف جسٹس نے کمسن بچی سے زیادتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) چیف جسٹس نے کراچی میں کمسن بچی مسماة (ط) سے زیادتی کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے اخباری خبروں پر نوٹس لیا ہے ، زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کی عمر چھ سال ہے جبکہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :