دفاعی چیمپئن رونی او سولیوان اور مارک فو ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 16:52

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) دفاعی چیمپئن رونی او سولیوان اور مارک فو پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سولیوان نے روبرٹسن اور مارک فو نے مارک ایلن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں سٹار انگلش کیوئسٹ رونی او سولیوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے نیل روبرٹسن کو 6-3 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے کوارٹرفائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ مارک فو نے مارک ایلن کو 6-2 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن رونی او سولیوان سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :