آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کو کوارٹرفائنل میں شکست

جمعہ 20 جنوری 2017 16:52

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) نویں فجیرا آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، اٹالین کھلاڑی نے مزمل کو شکست دی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں اٹالین کھلاڑی گیولو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے مزمل کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :