سعود ی عرب بھارت میں آئل و پٹروکیمیکل میں سرمایہ کاری کر یگا

بڑی آئل کمپنی آرامکو بھارت میں تیل صاف کرنے والا کارخانہ لگائے گی ، امین ناصر

جمعہ 20 جنوری 2017 16:54

جبل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ایشیا کو خام تیل کی خریداری کی بڑی مارکیٹ کے طوردیکھتے ہوئے سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو بھارت میں تیل صاف کرنے والے والا کارخانہ لگائے گی۔جبل میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے کہا کہ سعودی عرب ایشیا کو خام تیل کی خریداری کی بڑی مارکیٹ کے طوردیکھتے ہوئے بھارت سمیت چین،انڈونیشیا،ملا ئیشیا اور ویتنام میں آئل ریفائنریز قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

چینی صوبہ فیوجیان کے کارخانے میں پہلے ہی آرامکو سرمایہ کاری کرتے ہوئے حصص خرید چکا ہے اور مزید سرمایہ کاری کے لئے چائنا پٹرولیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آرامکو جس کی ریفائنری(تیل صاف کرنے )کی صلاحیت اس وقت 5.4 ملین بیرل یومیہ کو بڑھا کر 8 سے 10 ملین بیرل یومیہ تک لانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔آرامکو کے راس تنورا اور دھران میں کارخانے ہیں۔دریں اثنا بھارتی وزیر تیل درمیندرا پرادھن نے کہا ہے کہ سعودی آرام کو نے بھارت کی ایک بڑی آئل ریفائنری اور پٹرو کیمیکل پراجیکٹس کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :