میرا دامن بالکل صاف ہے ،جس بھی پلیٹ فارم پر بلایا جائے گا میں وہاںجائونگی‘ عائشہ ممتاز

عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والا مافیا مجھے ہراساں کرنا چاہتا ہے ،نہ پہلے ڈری اور نہ آئندہ ڈروں گی ‘ سابق ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے میڈیا میں آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے میرا دامن بالکل صاف ہے اور مجھے جس بھی پلیٹ فارم پر بلایا جائے گا میں وہاںجائوں گی ،عوام کی زندگیوں اور صحت سے کھیلنے والا مافیا اس طرح کی خبریں پھیلا کر مجھے ہراساں کرنا چاہتا ہے لیکن عائشہ ممتاز پہلے ڈری ہے اور نہ آئندہ ڈرے گی ۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عائشہ ممتاز نے کہا کہ آج کل میرے حوالے سے میڈیا میں جس طرح مس گائیڈ کیا جارہا ہے میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میرا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کام ہمیشہ سے لوگوں کے سامنے رہا ہے ۔ہر کارروائی اوپن کی گئی ہے اور کہیں بھی ابہام نہیں رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

ہمارا کام خاص کر میرا یہ مشن رہا ہے کہ ہم نے اپنے لوگوں کیلئے کام کرنا ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں جون 2015ء سے لے کر اکتوبر 2016ء تک میں نے اپنے عملے کے ساتھ مل کر بھرپو رکوشش سے عوام کی زندگیوں اور صحت سے کھیلنے والے مافیا کے خلاف جنگ لڑی تاکہ تاکہ ہم لوگوں کو جان اور صحت کا تحفظ یقینی بنا سکیں ۔ اب یہ مافیا جس طرح خبریں پھیلا رہا ہے اس کامقصد صرف اور صرف مجھے کو ہراساں کرنا ہے تاکہ میںآئندہ کے لئے عوام کے لئے ایسا کوئی ایکشن نہ لے سکوں ۔ میں اس فورم سے ایسے مافیا کو پیغام دینا چاہوں گی کہ کہ عائشہ ممتاز نہ پہلے ڈری ں نہ اب ڈری ہے اور نہ آئندہ ڈرے گی ۔میرا دامن بالکل صاف ہے اور میں آفیشل پلیٹ فارم جہاں بھی حکومت مجھے بلائے گی میں وہاں جائوں گی اور اپنا کیس لڑوں گی ، میرا کام نیک نیتی پر مبنی ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ ہمیں سر خرو کرے گا۔

متعلقہ عنوان :