ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا بجٹ صرف مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا،ڈپٹی کمشنر خوشاب

جمعہ 20 جنوری 2017 17:02

جوہر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب بہزاد عادل نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا بجٹ صرف اور صرف مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا‘ ہیلتھ اتھارٹی کے ضلعی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ ہسپتال کی دیواروں ‘ چھتوں کی مرمت کیساتھ ساتھ ضروری آلات کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

اُنھوںنے ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود‘ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ‘ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان‘ میڈیکل افسران اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ رشید احمد چٹھہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے ہیلتھ کونسل کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :