آزادکشمیر کو سی پیک میں شامل کر کے میاں محمد نواز شریف نے خطہ کو ترقی اور خوشحالی کی نئیء راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے ‘الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر یوتھ ونگ کے مرکزی کوآرڈی نیٹر سردار ابرار ریاض خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 17:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ کے مرکزی کوآرڈی نیٹر سردار ابرار ریاض خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو سی پیک میں شامل کر کے میاں محمد نواز شریف نے خطہ کو ترقی اور خوشحالی کی نئیء راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے ۔الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر خان کی عوامی حکومت کو وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی ،وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر جیسی مخلص ٹیم کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ابرار ریاض خان نے کہا کہ 2018میں ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی ۔آزادکشمیر کے عوام نے قیادت اوران کی پالیسیوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔عوامی حکومت خطہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں شمولیت سمیت ترقیاتی بجٹ میں اضافہ شاہرائوں کی تعمیر،ریلوے لائن ،ائیرپورٹس کی توسیع سمیت اربوں کے منصوبوں کی تکمیل سے خطہ کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔