تھانہ گڑھی دوپٹہ میں لاقانونیت کا راج ، بے گناہ افراد کو بلاوجہ گرفتار کرنا اور کسی عدالت میں پیش کیے بنا چھوڑ دینا معمول بن گیا ، لوگ حصول انصاف کے لیے فریاد لیکر آنے سے بھی کترانے لگے ہیں

معروف سیاسی و سماجی شخصیت حلقہ چھ وادی لیپہ ٹھیکیدار خورشید بلوچ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) تھانہ گڑھی دوپٹہ میں لاقانونیت کا راج ، بے گناہ افراد کو بلاوجہ گرفتار کرنا اور کسی عدالت میں پیش کیے بنا چھوڑ دینا معمول بن گیا ، لوگ حصول انصاف کے لیے فریاد لیکر آنے سے بھی کترانے لگے، وزیر اعظم ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل نوٹس لیں اور ماڈل تھانہ کو بدنام کرنے والے پولیس اہلکاران اور آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے، ان خیالات کا اظہا ر معروف سیاسی و سماجی شخصیت حلقہ چھ وادی لیپہ ٹھیکیدار خورشید بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کو ماڈل بنا دیا گیا مگر حکام بالا اس تھانہ میں تعینات آفیسران اور اہلکاران کی حرکتوں پر نظر نہیں رکھتے اس تھانہ میں تعینات پالیس آفیسران اور اہلکاران بلا وجہ بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں اور پھر کسی عدالت میں پیش کیے بغیر چھعڑ دیتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اس تھانہ میں تعینات پولیس اہلکاران اور آفیسران نے اپنی عدالتیں لگ رکھی ہیں ، ماڈل تھانہ میں لاقانونیت بھی ماڈل بن چکی ہے ہم بذریعہ میڈیا وزیر اعظم آزاد کشمیر ، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں تا کہ عوام کو انصاف کا حصول ممکن ہو سکے اور بے گناہ لو گ اس تھانہ کے مظالم کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :