کشمیری مسلمانوںنے برہان وانی کی شہادت کے بعد قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ‘ بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ برسا کر کشمیریوں کی بینائی چھینی گئی‘ ہزاروں افراد کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا‘حریت قائدین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگا کر نظربند یا جیلوں میں قید کر دیا گیا‘ کشمیری تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے

امیر جماعةالدعوة آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی کی بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) امیر جماعةالدعوة آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوںنے برہان وانی کی شہادت کے بعد قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ برسا کر کشمیریوں کی بینائی چھینی گئی۔ ہزاروں افراد کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔حریت قائدین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگا کر نظربند یا جیلوں میں قید کر دیا گیا۔

کشمیری تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ان کی فصلیں، گھر بار اور املا ک برباد کر دی گئیں۔ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کی عزتیں پامال کی گئیں لیکن اس سب کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کسی قسم کی کمزوری نہیں آئی اور وہ اب بھی اسی طرح سڑکوں پر نکل کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیںپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو نقصان پہنچانے کیلئے انڈیا بڑے پیمانے پر سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان مصلحت پسندی چھوڑے‘ بھارتی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کے حق میں ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کو متحد کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے قومی موقف کو اجاگر کیا جائے گا۔ سال 2017ء کو کشمیرکے نام کرنے کا مقصد مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک اس وقت جس مرحلہ پر پہنچ چکی ہے غاصب بھارتی فوج اسے بندوق کے زور پر کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔کشمیری مسلمان ابھی نہیں یا کبھی نہیں کی بنیاد پر میدانوں میں قربانیاں و شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اورالحاق پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں اس لئے حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ کسی بیرونی دبائو کو خاطر میں نہ لائے ۔

مظلوم کشمیریوں کی دل کھول کر مدد کی جائے اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیار استعمال کر کے بے گناہ اور معصوم نوجوانوں کی بینائی چھین رہی ہے۔

سینکڑوں نوجوان اپنی آنکھیں گنوا چکے اور غربت کے باعث علاج معالجہ تک کروانے سے قاصر ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ کسی بین الاقوامی ادارے اور ملک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور مظلوم کشمیریوں کی عملی مددکرنا تو درکنار غاصب بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں کوئی آواز تک بلند نہیں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :