شیخ عقیل الرحمن کا ماکڑی ٹریفک حادثہ میںجاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

جمعہ 20 جنوری 2017 17:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے ماکڑی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمددری کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت سڑکوں کی حالت کو بہتر بنائے ۔سیری درہ کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئے روز حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں ۔حادثات کی روک تھا م کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہییںاور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں کی حالت پر توجہ دے اور سڑکوں کو بہتر بنائے تاکہ عوام کو بھی سفری سہولیات میسر آسکیں اور حادثات کی بھی روک تھام ممکن ہو۔سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے متعدد حادثات ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :