پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزرانی کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاع اور تربیت کے شعبے میں تعاون کے امور زیر غور آئے

جمعہ 20 جنوری 2017 17:37

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزرانی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاع اور تربیت کے شعبے میں تعاون کے امور زیر غور آئے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی سفیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج سعودی عرب کا دفاع اسی طرح کریگی جیسے اپنے ملک کا دفاع کرتی ہے ۔