سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر اسکیم 36میں زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی

جمعہ 20 جنوری 2017 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر اسکیم 36میں زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجا علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں گلستان جوہر اسکیم 36 میں چائنہ کٹنگ کی مد میں زمینوں پر غیر قانونی قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. عدالت میں وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ معصوم جان سرہندی قبضہ مافیہ ہے اور عدالت کو گمراہ کر رہا ہے۔

معصوم جان سرہندی نے گلستان جوہر میں اور بھی کئی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عدالت میں معصوم جان سرہندی کی عدم حاضری پر زمینوں پر سروے کروانے کے لئے درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔