سابق جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی خلیل مینگل 23جنوری تک کے راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 20 جنوری 2017 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی خلیل مینگل کو 23جنوری تک کے راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیب نے سابق جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی خلیل مینگل کو پیش کیا ۔نیب کورٹ سکھر نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے تھے ۔ملزم کے خلاف ریفرنس 2010سے زیر سماعت ہے ۔عدالت نے ملزم خلیل مینگل کو 23 جنوری تک کے راہدری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :