بھمبر،حلقہ کے مستحقین کی بلا امتیازخد مت کر نا میرا مشن ہے، چوہدری عتیق الر حمن

جمعہ 20 جنوری 2017 17:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چیئرمین تحصیل زکوة وعشر چو ہدری عتیق الر حمن نے کہا ہے کہ حلقہ کے مستحقین کی بلا امتیازخد مت کر نا میرا مشن ہے، پارٹی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتر نے کی کوشش کرو ں گا ، پا کستا ن مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے ہمیشہ میرٹ پر اپنے کا رکنوں کو ایڈ جسٹ کیا ہے ،میر ے دروازے تما م ضرورت مندوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بطور تحصیل چیئر مین زکو ة وعشر بھمبر اپنی ذمہ دا ریاں سنبھا لنے کے موقع پراستقبالیہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی پا کستا ن مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر چو ہد ری جمیل سلطا ن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حقیقی معنوں میں ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے میر ٹ پر چو ہدری عتیق الر حمن کی تعینا تی کی ہے، مستقبل میں بھی میر ٹ پر کا رکنوں کو ایڈ جسٹ کر نے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

استقبا لیہ تقر یب سے سا بق چیئر مین چو ہدری عبد المجید کھڈوڑوی ایڈووکیٹ ،صدر چیمبر آف کا مرس را جہ محمد اقبا ل ،سا بق رکن ضلع کو نسلر را جہ محمد آصف سلاواں ،حا فظ اظہر حسین دھر یا پی آر او ہمرا ہ سینئر وزیر حکومت اور را جہ اور نگز یب صدر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل کلر ی نے بھی خطا ب کیا۔ اس موقع پر سیاسی وسما جی کا رکنا ن اور را ہنما ئوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

تقریب میں صدر ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن چو ہد ری عا رف سر فراز ایڈووکیٹ ،سینئر را ہنمامسلم لیگ(ن)چو ہد ری ظہیر الد ین با بر ،حا جی غلا م مصطفی ایڈووکیٹ ،چو ہد ری ذوالفقار علی بیگ ،ڈا کٹر محبوب چو ہد ری ،را جہ اظہر اقبا ل تحصیل صدر مسلم لیگ (ن)، راجہ اورنگز یب خا ن ،چو ہد ری محمد جمیل دھندڑ ،ڈا کٹر امجد دھندڑ ، ہیڈ ماسٹر عبدالستا ر ،چو ہدری ابرا ر الحق ایڈووکیٹ ،چو ہدری طفیل احمد خا کی ،چو ہدری نو ید اعظم رنڈ یا م ،کیپٹن محمد اصغر ،صدر بھمبرپر یس کلب چو ہدری افتخار احمد ،جاوید اقبا ل بر سا لو ی ،را جہ خر م افضا ل پاشا ،شیراز پرو یز مشتاق ،صدر سٹی یو تھ چو ہدری سا جد حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :