فیصل آباد، ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 17:59

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) لوڈ ٹریکٹر ٹرالے سے ٹکرا کر موٹر سائیکل پرسوار تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

صدر پولیس جڑانوالہ کے مطابق تین دوست کامران ،ْ عامر سجاد اور محمد دلبر موٹر سائیکل (FDA-5773)پر کھرڑیانوالہ کی جانب جا رہے تھے کہ رفحان ملز کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالے کو کراس کرنے کی کوشش میں اس سے جا ٹکرائے،جس کے نتیجہ میں تینوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ متوفین چک نمبر 60 گ ب کے رہائشی تھے۔