ایف آئی اے نے ترکی میں اغوا کا روں کے تشدد کا شکا ر تین نوجوانوں کوعدالت میں پیش کر دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:10

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایف آئی اے نے ترکی میں اغوا کا روں کے تشدد کا شکا ر تین نوجوانوں کو علا قہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے نوجوانوں کو جو ڈیشل ریما نڈ پر جیل منتقل کر نے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تر کی سے گز شتہ رات پا کستان پہنچنے والے نوجوانوں عا بد ،ذیشان اور عدیل کو ایف آئی اے نے علا قہ مجسٹریٹ اللہ یا ر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا جہاں فا ضل جج نے نوجوانوں سے ترکی میں اغوا کا روںکے تشدد کے حوالے سے دریا فت کیا تاہم فا ضل جج نے تینوں نوجوانوں عا بد ،عدیل اور ذیشان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریما نڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہو ئے جیل حکام کو ہدا یت کی کہ نوجوانوںکا خیا ل رکھا جا ئے اور انہیں طبی سہو لتیں فراہم کی جا ئیں۔

تر کی سے تینوں نوجوان عا بد ،عدیل اور ذیشان گز شتہ رات ملک واپس پہنچے تھے جنہیں ایف آئی اے نے غیر قانو نی طور پر ترکی جانے کے مقدمہ میں اسلام آباد ائیر پو رٹ سے حراست میں لیکر گرجرانوالہ منتقل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :