ہاکی کے فروغ کیلئے سکولوں اور کالجوں میں مقابلے کرائے جائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 20 جنوری 2017 18:10

ہاکی کے فروغ کیلئے سکولوں اور کالجوں میں مقابلے کرائے جائیں گے، ڈی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں میں بھی مقابلے کروائے جائیں گے، خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہاکی کو بھی شامل کیا گیا ہے، ڈاراکیڈمی ہاکی کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈار ہاکی اکیڈمی اور گورنمنٹ گٹی ہائی سکول فیصل آباد کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 3میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر کیا ، اس موقع پر اولمپئین توقیرڈار بھی موجود تھے، ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے ، ہاکی کو فروغ دینے کیلئے سکولوں اور کالجوں میں مقابلے کرائے جائیں گے، اسی طرح خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی ہاکی کے بھرپور مقابلے ہوں گے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مالی تعاون کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی اور ان کو قومی ٹیموں میں بھی شامل کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈار اکیڈمی ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :