چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کو ایک برس بیت گیا

سانحہ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد ،طلبہ اعلی عہدیدا ران کی عدم شرکت پر سراپا احتجاج ہو گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کو ایک برس بیت گیا۔ سانحہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ اعلی عہدیدا ران کی عدم شرکت پر سراپا احتجاج ہو گئے۔ چارسدہ باچاخان یونیورسٹی میں سانحہ کی پہلی برسی کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

اعلی عہدیداران کو تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا تاہم تقریب میں صوبائی حکومت کی جانب سے شوکت یوسفزئی اور مردان پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ وفاق کی جانب سے کوئی عہدیدار شریک نہیں ہوا۔۔ تقریب شروع ہونے کے بعد طلبہ اعلی عہدیداران کی عدم شرکت پر شدید مایوس ہوئے اور وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس تقریب بدنظمی کا شکارہو گئی۔ اسٹیج پر بیٹھے مہمان بھی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے باچاخان یونیورسٹی کے شہداء کو نظر انداز کیا گیاہے۔ آرمی پبلک اسکول سانحے کی طرز پر لواحقین کی امداد نہیں کی گئی اور نہ ہی زخمیوں کو بہتر علاج فراہم ہو سکی۔