چنیوٹ ،ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق،3 افراد شدید زخمی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:21

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چنیوٹ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ عبداللہ فبیرکس ملز کے قریب تیز رفتار رکشہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار احمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فیصل اورخان محمد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا جبکہ دوسرا حادثہ ونیکہ سٹاپ جھنگ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل پر سوار اٹھارہ سالہ نوجوان اعجاز کو روند ڈالا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا۔

متعلقہ عنوان :